سونے کی قیمت میں اچانک حیران کن اضافہ شروع 

 سونے کی قیمت میں اچانک حیران کن اضافہ شروع 

کراچی :ملک بھر میں سونے کی قیمتوں نے اچانک تیزی پکڑ لی ،فی تولہ سونے کی قیمت میں  1500 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 13 ہزار 750 روپے ہو گئی ، گزشتہ روز بھی سونے کی قدر میں 700 روپے فی تولہ اضافہ ہوا تھا جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 600 روپے اضافے سے 96 ہزار 450 روپے ہوگئی تھی۔

چیئرمین آل پاکستان مینوفیکچررز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 16 ڈالر اضافے کے بعد 1916 ڈالر فی اونس پر ٹریڈنگ ہوئی۔