طیب اردگان نے اسلام مخالف بیان دینے پر فرانسیسی صدر کیخلاف بڑا بیان دیدیا

طیب اردگان نے اسلام مخالف بیان دینے پر فرانسیسی صدر کیخلاف بڑا بیان دیدیا

انقرہ:طیب اردگان نے فرانس میں اسلام مخالف بیان اور حجاب پر پابندی لگانے کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فرانسیسی صدر ایما نوئیل میکرون اسلام پر زبان درازی کرکے اپنی حد سے تجازوز کر رہے ہیں .

ترک صدرنےدارالحکومت انقرہ میں ایک تقریب کے دوران یورپی ملک اور سیاستدانوں کو آڑے ہاتھوں لیا ،انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک کی حکومتیں نسل پرستی اور اسلام دشمنی کی سرپرستی کررہی ہیں اور یہ عمل ان کے اپنے معاشرے کیلئے کسی صورت ٹھیک نہیں،اردوان کاکہنا تھا کہ یورپی ممالک کے سیاستدان اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے مسلم دشمنی کو استعمال کررہے ہیں اور ہم فرانسیسی صدر سے ذمہ دار شخصیت کی حیثیت سے کام کرنے کی امید رکھتے ہیں۔

 خیال رہے کہ گزشتہ دنوں فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے ملک میں خواتین پر حجاب پہننے کی پابندی کو نجی شعبے میں بھی لاگو کرنے کا اعلان کیا تھا۔اپنے بیان میں فرانسیسی صدر نے کہا تھا کہ وہ ’فرانس میں اسلام کو بیرونی اثرات سے آزاد کریں گے‘۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ’دنیا بھر میں اسلام بحران کا شکار ہے، ہم اسکولز پر سخت نگرانی اور مساجد کو ہونے والی غیر ملکی فنڈنگ کو مؤثر طریقے سے کنٹرول کریں گے‘۔