کرونا ویکسین تیار !عالمی ادارہ صحت نے اچھی خبر سنا دی 

کرونا ویکسین تیار !عالمی ادارہ صحت نے اچھی خبر سنا دی 

لندن  :عالمی ادارہ صحت نے کرونا ویکسین سے متعلق اچھی خبر سنا دی ،عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا وائرس کی ویکسین رواں برس کے آخر تک آنے کی امید ظاہر کردی۔

دوسری طرف پاکستان میں سردیوں کے آتے ہی کرونا کیسز بڑھنے کا عندیہ دیدیا گیا ہے ،چیئرمین ٹاسک فورس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر عطاء الرحمان کا کہنا ہے کہ کورونا کی ویکسین بننے میں ابھی مزید آٹھ مہینے لگ سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ بہت سے ممالک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر آچکی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے ایگزیکٹوبورڈ سے خطاب میں ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس ادھانوم کا کہناتھا کہ ہمیں ویکسینز کی ضرورت ہے اور قوی امید ہے کہ سال کے آخر تک کورونا ویکسین مل جائے گی۔

خیال رہے کہ عالمی ادارہ صحت کے زیر نگرانی 9 کورونا ویکسینز پر کام جاری ہے  اور رواں برس کے آخر میں ویکیسن آنے کی امید ظاہر کی گئی ہے۔