لاکھوں میں تنہا دو منہ والا سانپ 

لاکھوں میں تنہا دو منہ والا سانپ 


الیگزینڈر:امریکہ کی کائونٹی الیگزینڈر کے ایک گھر میں دو منہ والا سانپ نکل آیا ۔ یہ ایسا سانپ ہے کہ لاکھوں میں ایک ہوتا ہے ۔ خاتون خانہ نے سانپ کو مارنے کے بجائے اسےسائنس سنٹر کے حوالے کر دیا۔


تفصیلات کے مطابق امریکہ کی ریاست شمالی کیرولینا کی  کائونٹی الیگزینڈر میں 63 سالہ جینی ولسن اپنے گھر میں آئے مہمانوں کے ساتھ تاش کھیلنے میں مصروف تھیں جب ہوا کیلئے ان کے بیٹے نے دروازہ کھول دیا جس میں سے ایک دو منہ والا سانپ آیا گیا۔ سانپ کو دیکھ کر کمرے میں موجود سب لوگ دم بخود رہ گئے ہیں یہ سوچنے لگے کہ کیسے اس سانپ کو مارا جائے۔ 


اس موقع پر جینی نے اس سب کو روکا اور سمجھایا کہ مجھے لگ رہا ہے کہ یہ ننھا سا سانپ زہریلا نہیں ہے ۔ جینی کے مطابق دو منہ والا سانپ اپنی جان بجانے کی کوشش کرنے لگا مگر دو منہ ہونے کی وجہ سے اسے بھاگنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا تھا۔ میں نے اسے سمجھایا کہ تم پریشان نہ ہو یہاں تمہاری جان کو خطرہ نہیں۔


جینی نے دو منہ والے سانپ کو لیا اور کیرولینا کے سائنس سنٹر میں لے گئی جہاں جا کر اسے معلوم ہوا کہ یہ دنیا کا نایاب ترین سانپ ہے جو لاکھوں میں کوئی ایک ہوتا ہے۔