پاکستان میں مہلک وائرس کے وار تھم نہ سکے،،آج مزید 39 افراد جاں بحق

The deadly virus could not be stopped in Pakistan, 39 more people died today
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور: پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 39 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں۔ اموات میں حالیہ اضافے سے اس مرض سے انتقال کرنے والے افراد کی تعداد 27 ہزار 986 تک جا پہنچی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 46 ہزار 477 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے ایک ہزار 212 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ مثبت کیسز کی شرح 2.60 فیصد رہی۔

پاکستان میں ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 53 ہزار 868 ہو گئی ہے جن میں سے 3 ہزار 79 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔