ملت روڈ پر بنا پل اداکار عمر شریف کے نام سے منسوب کردیا گیا

ملت روڈ پر بنا پل اداکار عمر شریف کے نام سے منسوب کردیا گیا

کراچی :شہرقائد کی انتظامیہ نے شہید ملت روڈ پر بنا پل عمر شریف کے نام سے منسوب کردیا ۔ پیپلزپارٹی کے رہنما مرتضٰی وہاب نے پل کو عمرشریف کے نام سے منسوب کرنے کا اعلا ن کیا تھا ۔

تفسیلات کے مطابق کراچی شہر میں شہید ملت روڈ پر واقع حید علی انڈر پاس کو لیجنڈ اداکار عمرشریف کے نام سے منسوب کردیا گیا ہے ۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما مرتضیٰ وہاب نے شہید ملت پر انڈر پاس کو عمر شریف کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان چند روز قبل اداکار کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا تھا۔ جبکہ کے ایم سی نے انڈر پاس کو عمر شریف کے نام سے منسوب کرنے کی قرارداد پیر کے روز منظور کی تھی۔

خیال رہے کہ پاکستان کے معروف اداکار  عمر شریف جرمنی کے ہسپتال میں انتقال کرگئے تھے وہ اپنے دل کے آپریشن کے لئے امریکا جارہے تھے ۔ تاہم اداکار کی میت کراچی پہنچائی جا چکی ہے اور ان کی نماز جنازہ کلفٹن کے پارک میں ادا کی جائے گی جبکہ تدفین ان کی وصیت کے مطابق عبداللہ شاہ غازی مزار کے احاطے میں کی جائے گی ۔