گوگل کا پکسل سمارٹ فونز 6 سیریز 19 اکتوبر کو متعارف کرانے کا اعلان

گوگل کا پکسل سمارٹ فونز 6 سیریز 19 اکتوبر کو متعارف کرانے کا اعلان
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: معروف ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے ’پکسل سمارٹ فونز 6 سیریز ‘ 19 اکتوبر کو متعارف کرانے کا اعلان کر دیا ہے جن میں پہلی مرتبہ ’ٹینسر چپ‘ استعمال کی گئی ہے اور شائقین بے صبری سے ان فونز کے ریلیز ہونے کے منتظر ہیں۔ 
پکسل 6 سیریز سے متعلق اب تک سامنے آنے والی خبروں کے مطابق یورپ میں ان سمارٹ فونز کی قیمت 649 یورو سے 899 یورو تک ہو گی اور پرو ماڈل کی قیمت سب سے زیادہ ہونے کا امکان ہے جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ سمارٹ فونز 19 اکتوبر کو متعارف کرانے کے بعد 28 اکتوبر کو فروخت کیلئے پیش کر دئیے جائیں گے۔ 

2d2db2e6249a1e382499a184a17ffbef


واضح رہے کہ گزشتہ روز گوگل نے دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے موبائل آپریٹنگ سسٹم اینڈرائڈ کا نیا ورژن ’اینڈرائڈ 12‘ بھی ریلیز کیا ہے تاہم پکسل فونز سمیت کسی بھی دیگر فون کیلئے اس کی اپ ڈیٹ جاری نہیں کی گئی اور صارفین کو اس کیلئے چند دن مزید انتظار کرنا ہو گا۔ 
گوگل کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں بتایا گیا تھا کہ ’آج ہم اینڈرائڈ اوپن سورس پراجیکٹ میں سورس کوڈ جاری کرتے ہوئے آفیشل طور پر اینڈرائڈ کا نیا ورژن لانچ کر رہے ہیں۔ پکسل فونز، گلیکسی سیریز، ون پلس، اوپو، رئیل می، ٹیکنو، ویوو اور شیاؤمی کے سمارٹ فونز استعمال کرنے والے افراد نئی اپ ڈیٹ کیلئے چند دن مزید انتظار کریں۔‘ 
واضح رہے کہ اس سے قبل گوگل کی جانب سے اوپن سورس پراجیکٹ میں کوڈ جاری کرنے کیساتھ ہی پکسل فونز کیلئے اپ ڈیٹ بھی جاری کر دی جاتی تھی مگر اس مرتبہ ایسا نہیں ہوا اور کمپنی نے صرف اتنا ہی بتایا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں پکسل فونز کیلئے اپ ڈیٹ جاری کر دی جائے گی۔