سونے کی قیمت میں ایک بار پھر 600 روپے اضافہ

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر 600 روپے اضافہ
کیپشن: سونے کی قیمت میں ایک بار پھر 600 روپے اضافہ
سورس: فائل فوٹو

کراچی: کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے اضافے سے  ایک لاکھ 15ہزار600 روپے ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 514 رو پے اضافے سے 98 ہزار594 روپے ہو گئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپے کے بعد ایک لاکھ 15 ہزار روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت 686 روپے اضافے کے بعد 98 ہزار 594 روپے ہو گئی تھی جبکہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونا 11 ڈالر اضافے کے بعد ایک ہزار 757 ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔