شاہین شاہ آفریدی کا معروف کاؤنٹی ٹیم مڈل سیکس سے معاہدہ

شاہین شاہ آفریدی کا معروف کاؤنٹی ٹیم مڈل سیکس سے معاہدہ
کیپشن: شاہین شاہ آفریدی کا معروف کاؤنٹی ٹیم مڈل سیکس سے معاہدہ
سورس: فائل فوٹو

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا انگلینڈ کی معروف کاؤنٹی ٹیم مڈل سیکس سے معاہدہ طے پا گیا۔

21 سالہ شاہین شاہ آفریدی نے 2022 کے لیے معاہدہ کیا ہے۔ وہ مڈل سیکس کے لیے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ اور کاؤنٹی چیمپئن شپ میچز کے لیے دستیاب ہوں گے۔

اس سے پہلے شاہین شاہ آفریدی ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں کاؤنٹی ٹیم ہمپشائر کی جانب سے کھیل چکے ہیں۔ اس معاہدے سے متعلق شاہین شاہ آفریدی نے ٹوئٹر سے جاری پیغام میں کہا ہے کہ تاریخی ٹیم کے ساتھ معاہدہ ہونے ہر بہت خوش ہوں۔

29d3548facd6e2d392b2fa80f7b2df56

انہوں نے کہا کہ  لارڈز میں کاؤنٹی کھیلنا ہمیشہ خواب تھا۔ امید ہے اپنی کارکردگی سے ٹیم کے لیے اہم کردار ادا کروں گا۔