شاہ رخ خان کے بیٹے کو جیل میں کیسا کھانا ملتا ہے تفصیلات منظر عام پر آ گئیں

شاہ رخ خان کے بیٹے کو جیل میں کیسا کھانا ملتا ہے تفصیلات منظر عام پر آ گئیں
کیپشن: شاہ رخ خان کے بیٹے کو جیل میں کیسا کھانا ملتا ہے تفصیلات منظر عام پر آ گئیں
سورس: فائل فوٹو

ممبئی: بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے منشیات کیس میں گرفتار بیٹے آریان خان کو جیل میں کیسا کھانا ملتا ہے اس کی تفصیلات منظر عام پر آ گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آریان اور اس کے دوستوں کو گرفتاری کے بعد این سی بی کے دفتر میں کاغذ کی پلیٹوں میں سبزی کا سالن، پوریاں اور دال چاول دیے گئے جو کہ دفتر کے قریب سے ہی منگوائے گئے تھے۔

خیال رہے کہ این سی بی کی جانب سے آریان  کو گھر سے آنے والا کھانا دینے سے انکار کردیا گیا۔ دوسری جانب بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق آریان خان کو 20 سال تک کی سزا ہو سکتی ہے۔

آریان خان کو این سی بی نے نارکوٹک ڈرگز اینڈ سائیکو ٹروپک سبسٹنس (این ڈی پی ایس) ایکٹ 1985 کے سیکشن 8سی، 20 بی، 27 اور 35 کے تحت گرفتار کیا ہے۔ اگر ان پر یہ سب الزامات ثابت ہو جاتے ہیں تو انہیں 6 ماہ سے لے کر 20 سال تک کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔

یاد رہے کہ  این ڈی پی ایس نے شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو 2 اکتوبر کی رات  بحری جہاز پر منعقد ہونے والی ریو پارٹی پر اچانک چھاپہ مار کر گرفتار کیا تھا۔ چھاپے کے دوران این ڈی پی ایس نے آریان خان اور ان کے ساتھیوں سے غیر قانونی منشیات بر آمد کی تھی۔

بعد ازاں دوران تفتیش شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان نے مشیات استعمال کرنے کا اعتراف کیا تھا۔