صدر مملکت آج پارلیمینٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

صدر مملکت آج پارلیمینٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی پارلیمینٹ کے مشترکہ اجلاس سے آج اپنا آخری خطاب کریں گے جس کیلئے مسودہ بھی تیار کر لیا گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت نے پارلیمینٹ کا اجلاس شام پانچ بجے طلب کیا ہے اور یہ مختصر ترین پارلیمانی سال ہو گا کیونکہ قومی اسمبلی کو پہلے تحلیل نہ کئے جانے کی صورت میں یہ 310 دنوں پر مشتمل ہو گا۔

ذرائع کے مطابق ایوان صدر نے صدر مملکت کے خطاب کیلئے اپنا مسودہ تیار کر لیا ہے اور وہ اپنی تقریر میں حکومت کی گزشتہ سال کی کارکردگی پر روشنی ڈالیں گے جبکہ اگلے سال کیلئے حکومت کے اہداف کی نشاندہی کریں گے۔

صدر مملکت کا یہ خطاب ایسے موقع پر ہورہا ہے جب ایوان میں ان سے ہمدردیاں رکھنے اور دفاع کرنے والا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا کوئی رکن موجود نہیں ہو گا۔ 

آج کے خطاب سے عارف علوی مسلسل پانچ مرتبہ آئینی تقاضے کی تکمیل میں پارلیمینٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرنے والے دوسرے صدر بھی بن جائیں گے جبکہ ان سے قبل آصف علی زرداری یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں