وزیراعظم آج اہم پریس کانفرنس کریں گے

وزیراعظم آج اہم پریس کانفرنس کریں گے

اسلام آباد: وزیرا عظم شہباز شریف آج دوپہر 3 بجے وزیراعظم ہاﺅس میں اہم پریس کانفرنس کریں گے اور ملکی سیاسی صورتحال پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پنے خطاب میں ملکی معاشی اور سیاسی صورتحال پر قوم کو اعتماد میں لیں گے اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور اتحادی جماعتوں کے اہم فیصلوں سے بھی قوم کو آگاہ کریں گے۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سائفر کے معاملے اور ایک سیاسی جماعت کی لانگ مارچ کی کال پر پالیسی بیان بھی جاری کریں گے۔ 
واضح رہے کہ وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس نے سائفر اور آڈیو لیک کے معاملے پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سے تحقیقات کی منظوری دی تھی۔ 
اس کے علاوہ گزشتہ روز پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے اجلاس میں ملکی معاشی صورتحال اور پی ٹی آئی کے لانگ مارچ سمیت مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

مصنف کے بارے میں