ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری

ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری

لاہور: پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ مسلسل جاری ہے اور آج بھی کاروباری دن کے آغاز پر اس کی قیمت میں کمی ہوئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق آج صبح کاروبار کے آغاز سے ڈالر کی قدر میں کمی آنی شروع ہوئی جو انٹر بینک میں 2 روپے 19 پیسے سستا ہونے کے بعد 221 روپے 75 پیسے کا ہو گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 225 روپے 20 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ 

دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت آغاز ہوا اور پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 151 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 41 ہزار 762 پر آ گیا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں