کچھ بھی ہو جائے نواز شریف سے ملاقات نہیں کروں گا: چودھری پرویز الٰہی

کچھ بھی ہو جائے نواز شریف سے ملاقات نہیں کروں گا: چودھری پرویز الٰہی

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ کچھ بھی ہو جائے نواز شریف سے ملاقات نہیں کروں گا ۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا رویہ افسوسناک ہے ۔ انہوں نے سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے ایک روپیہ پنجاب کو نہیں دیا ۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ لانگ مارچ پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان جو کہیں گے وہی کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ دھرنا ہوا تو رانا ثنااللہ کو کھڑا ہونا کی جگہ نہیں ملے گی ۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کے ممکنہ لانگ مارچ کو روکنے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں ۔ اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے فیض آباد پر کنٹینرز پہنچا دئیے گئے ہیں ۔

چیئرمین عمران خان کی جانب سے فی الحال لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے ، تاہم پی ٹی آئی نے کارکنان کو لانگ مارچ کی تیاریوں کی ہدایت کی ہے ۔

مصنف کے بارے میں