ٹوئٹر صارفین تصاویر، ویڈیوز اور جی آئی ایف فائل ایک ٹوئٹ میں پوسٹ کرسکیں گے

ٹوئٹر صارفین تصاویر، ویڈیوز اور جی آئی ایف فائل ایک ٹوئٹ میں پوسٹ کرسکیں گے

ٹوئٹر ایک ایسا پلیٹ فارم جس کے زریعے صارف  اپنے  خیالات کا اظہار الفاظ کی شکل میں کرسکتا ہے ، مگر اب  صارفین تصاویر، ویڈیوز اور جی آئی ایف فائل ایک ٹوئٹ میں پوسٹ کرسکیں گے ۔

ٹوئٹر کی جانب سے ایک  نیا  فیچر  متعارف کرایا گیا ہے جس سے صارفین تصاویر، ویڈیوز اور جی آئی ایف فائل ایک ٹوئٹ میں پوسٹ کرسکیں گے۔

اس سے پہلے صارفین ایک ٹوئٹ پر صرف تصاویر پوسٹ کرسکتے تھے یا ویڈیو ، دونوں کو ایک ساتھ پوسٹ کرنا ممکن نہیں تھا۔

ٹوئٹر کمپنی نے  اپنی ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ اب اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز پر تصاویر، ویڈیو اور جی آئی ایف فائلز کو ایک ساتھ پوسٹ کیا جاسکتا ہے۔

فوٹو یا ویڈیوز شیئر کرنے کیلئے  صارف کو کمپوزر پر فوٹو، میڈیا یا جی آئی ایف آئیکونز پر کلک کرکے اپنی پسند کی فائلز کو اپ لوڈ کر نا ہوگا۔ایک ٹوئٹ پر صارفین 4 تصاویر، ویڈیوز یا جی آئی ایف فائلز پوسٹ کرسکیں گے۔

اس فیچر کے تحت  صارفین تصاویر اور ویڈیوز دونوں کو بیک وقت ٹیگ بھی کرسکتے ہیں۔

Get ready to mix it up with visuals on Twitter.

You can now add a combination of media to your Tweet on Android and iOS. That means you can include a photo, GIF, and video (or two!) all in the same Tweet. Tap the photo icon in the Tweet composer to start mixing your media. pic.twitter.com/9D1cCzjtmI
— Twitter Support (@TwitterSupport) October 5, 2022

واضح رہے انسٹاگرام میں اس طرح کا فیچر کافی عرصے سے موجود ہے جس سے صارفین تصاویر اور ویڈیوز ایک ساتھ پوسٹ کرسکتے ہیں۔