آڈیو لیکس پر عمران خان کیخلاف کارروائی ہوگی ، یہ شخص دوبارہ آیا تو پاکستان نہیں رہے گا: شہباز شریف 

آڈیو لیکس پر عمران خان کیخلاف کارروائی ہوگی ، یہ شخص دوبارہ آیا تو پاکستان نہیں رہے گا: شہباز شریف 
سورس: File

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آڈیو لیکس میں عمران خان کی طرف سے ملک سے غداری کی گئی ان کے خلاف تحقیقات ہو رہی ہے ۔ان کے خلاف ضرور کارروائی ہوگی۔ آرمی چیف کی تعیناتی قانون اور آئین کے مطابق ہوگی ۔نواز شریف کو جب ڈاکٹرز اجازت دیں گے تو واپس آجائیں گے ۔ 

اسلام آباد میں وفاقی وزرا کے ساتھ نیوز کانفرنس میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ عمران نیازی فراڈیا ہے ،فراڈیا ہے ۔ سر سے پاؤں تک جھوٹا ہے۔ عمران خان نے خود اور اپنے رشتہ داروں کو این آر او دیا ۔ یہ شخص اگر دوبارہ ملک پر مسلط ہوا تو پاکستان نہیں رہے گا۔ 

شہباز شریف نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کم ہوگی۔ نئے وزیر خزانہ آئے ہیں ڈالر نیچے آیا ہے ۔ مہنگائی بھی کم ہوگی۔ روپے کی قیمت کم کرنے میں ملوث بینکوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ 

مصنف کے بارے میں