سپیشل سینٹرل عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز کو 8 اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا

سپیشل سینٹرل عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز کو 8 اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا

لاہور :سپیشل سینٹرل عدالت لاہور نے منی لانڈرنگ کیس کا تحریری حکم جاری کر دیا-سابق وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز کو 8 اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ۔

اسپشل سینٹرل کورٹ کے جج اعجاز اعوان نے منی لانڈرنگ مقدمے کی گزشتہ سماعت کا دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا،جس میں قرار دیا گیا کہ حمزہ شہباز کمر درد کے باعث عدالت پیش نہیں ہوئے اور وکیل نے انکی حاضری معافی کی درخواست دائر کی۔

 وکیل کے مطابق ڈاکٹر نے حمزہ شہباز کو چار سے چھ ہفتوں کا آرام کا مشورہ دیا ہے،حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کی جاتی ہے . 8 اکتوبر کو حمزہ شہباز ذاتی حیثیت میں پیش ہوں .

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ وکیل امجد پرویز نے شہباز شریف کی بریت کی درخواست پر جزوی دلائل دیے،آئندہ سماعت پر وکیل بریت کی درخواست پر مزید دلائل دیں_