سیکیورٹی فورسز کی کارروائی ،ایک دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز کی کارروائی ،ایک دہشت گرد ہلاک

پشاور : متنی میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے مقابلے میں ایک دہشت گرد  ہلاک ہوگیا، جبکہ سیکیورٹی فورسز کا کوئی نقصان نہیں ہوا ، 

آئی ایس پی آر کے مطابق  سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی سے متعلق  خفیہ اطلاعات کی بنیاد  پر پشاور کےعلاقے متنی میں آپریشن کیا ،،دہشت گردوں اور فورسز کے جوانوں کے درمیان فائرنگ کے  تبادلےمیں ایک دہشت گرد مارا گیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  دہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ اور  گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے ،ہلاک دہشت گرد معصوم شہریوں  کے قتل اور سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی  کی کارروائیوں میں ملوث تھا ۔