عبدالرزاق بھی ا فغان کرکٹ لیگ میں شامل

لاہور: ٹیسٹ کرکٹر عبدالرزاق نے بھی ا فغان کرکٹ لیگ سے معاہدہ کرلیا ہے۔ وہ افغان لیگ کی ٹیم آمو شارک کی نمائندگی کریں گے۔

عبدالرزاق بھی ا فغان کرکٹ لیگ میں شامل

لاہور: ٹیسٹ کرکٹر عبدالرزاق نے بھی ا فغان کرکٹ لیگ سے معاہدہ کرلیا ہے۔ وہ افغان لیگ کی ٹیم آمو شارک کی نمائندگی کریں گے۔


اس سے قبل مایہ ناز آل راونڈر شاہد آفریدی نے بھی ٹوئٹر پر اعلان کیا تھا کہ وہ افغان لیگ میں حصہ لیں گے ،خیال رہے کہ پی سی بی اور افغان بورڈ کے درمیان افغانستان کی جانب سے پاکستان میں میچ کھیلنے سے انکار کے بعد سے تعلقات کشیدہ ہیں،آفریدی کے علاوہ افغان لیگ میں پاکستانی کھلاڑیوں میں عمر اکمل، کامران اکمل، بابر اعظم، سہیل تنویر اور رومان رئیس شامل ہیں،ٹورنامنٹ کے تمام میچز کابل میں ہوں گے جبکہ اس کا آغاز 11 ستمبر سے ہوگا۔