سابق بھارتی مرکزی وزیر سلطان احمد دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے،

سابق بھارتی مرکزی وزیر سلطان احمد دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے،

نیو دہلی : بھار ت کے سابق مرکزی وزیر اور آل انڈیا ترنمول کانگرس پارٹی کے ممبرپارلیمنٹ سلطان احمد کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق آل انڈیا ترنمول کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ سلطان احمد پچھلے کچھ دنوں سے علیل تھے اور پیر کی صبح جب وہ اپنے گھر پر تھے تبھی انہیں دل کا دو بار دورہ پڑا۔ 

فورا ہی انہیں کولکتہ کے اسپتال لے جایا گیا مگر وہ راستے میں ہی دم توڑ چکے تھے۔

ممبرپارلیمنٹ اور ترنمول کانگریس کے رہنما سلطان احمد کی عمر 64سال تھی۔سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کی کابینہ میں سلطان احمد مرکزی وزیر رہ چکے تھے۔سلطان احمد کا شمار ان ممبران پارلیمنٹ میں ہوتا تھا جو ایوان میں پسماندہ طبقوں اور اقلیتوں کے مسائل کو کھل کر اٹھاتے تھے۔ان کے انتقال پر مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتابنرجی نے اپنے گہرے دکھ کا اظہا کیا ہے۔

سابق بھارتی وفاقی وزیر سلطان احمد دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے