پائلٹ نے دبئی پرواز کی خطرناک سیلفی شیئر کر دی

پائلٹ نے دبئی پرواز کی خطرناک سیلفی شیئر کر دی

دبئی : انسٹا گرام کی مشہور شخصیت Pilotgansoنے اپنی ایک غیر معمولی سیلفی شیئر کی ہے، جس میں وہ دوبئی پر پرواز کرتے ہوئے کاک پٹ سے نکل کر سیلفی بنا   رہے ہیں۔ اس سیلفی کو اب تک 15 ہزاار سے زیادہ بار لاک کیا جا چکا ہے۔اس سیلفی کو جہاں کئی لوگوں نے خوب سراہا وہاں بہت سے صارفین نے آسانی سے پتا چلا لیا کہ یہ تصویر جعلی ہے۔ 

ایک صارف نے ہوابازی کے فورم پر جہاز کی سمت ، سائے اور بہت سی دوسری تیکنیکی خامیوں کی  وجہ سے نشاندہی کی کہ یہ تصویر جعلی ہے اور کسی طرح دوبئی کی فلائنگ سکیم سے مطابقت نہیں رکھتی۔
اس تصویر کے کیپشن  میں پائلٹ نے یہ بھی لکھا ہے کہ میں آپ کو پتا لگنے دوں گا کہ یہ تصویر جعلی ہے۔ لیکن پائلٹ کے  اس اعتراف کے باوجود بہت سے لوگ اس پائلٹ کی تعریف کر رہے ہیں یا اسے اس طرح جہاز اڑانے پر  تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔