مالدیپ نے میانمار سے غیر معینہ مدت تک تجارتی تعلقات منقطع کرلئے

مالدیپ نے میانمار سے غیر معینہ مدت تک تجارتی تعلقات منقطع کرلئے

کھٹمنڈو:مسلم ممالک نے روہنگیا مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کرتے ہوئےروہنگیا مسلمانوں کے قتل عام کی شدید مذمت کی ہے اورمالدیپ نے غیر معینہ مدت تک میانمار سے تجارتی تعلقات بھی منقطع کر دیے ہیں۔
مالدیپ کی وزارت خارجہ نے پریس ریلیز جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مالدیپ کو روہنگیا مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم، لوگوں کی ہلاکت اور ہجرت پر شدید تحفظات ہیں۔
مالدیپ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور انسانی حقوق کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر مظالم اور ان کے حق تلفی کا نوٹس لے۔
پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ حکومت مالدیپ نے فیصلہ کیا ہے کہ جب تک میانمار کی حکومت روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام کی روک تھام نہیں روک لیتی اس وقت تک تمام تجارتی تعلقات منقطع رہیں گے۔
جبکہ میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف مختلف ممالک کی جانب سے بھی شدید ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔ترکی ،بنگلادیش اور پاکستان کے دفتر خارجہ کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام کی شدید مذمت کی گئی اور میانمار حکومت سے ظلم و ستم روکنے کا مطالبہ کیا گیا جب کہ انڈونیشیا نے میانمار کے سفیر کو طلب کر کے شدید احتجاج کیا۔ لہذا گلی گلی مسلمان سراپا احتجاج ہیں اور مطالبہ کر رہے ہیں کہ روہنگیا مسلمانوں پر ظلم و ستم فوری روکا جائے۔
تاہم حالات کے پیش نظر10 دن میں 87ہزار روہنگیا مسلمان بنگلہ دیش منتقل ہو گئے ہیں۔