ورلڈ الیون کیخلاف سیریز سے پہلے پاکستانی ٹیم کو بڑا دھچکا

ورلڈ الیون کیخلاف سیریز سے پہلے پاکستانی ٹیم کو بڑا دھچکا

لاہور: ورلڈ الیون کے خلاف سیریز سے ہی پہلے  پاکستانی ٹیم کو بڑا دھچکا  لگ گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے بہترین فاسٹ اٹیک کو اس وقت دھچکا لگا جب  محمد عامر نے پہلے میچ میں شرکت سے معذرت کر لی ۔


 ذرائع کے مطابق فاسٹباؤلر  نے نجی مصروفیات کے باعث کہا ہے کہ وہ پہلے میچ میں  دستیاب نہیں ہوں گے۔محمد عامر12 ستمبر کو ہونیوالے پہلے میچ میں تو شرکت نہیں کریں گے ،تاہم فاسٹ باؤلر کی دیگر میچز میں بھی شرکت کے امکان کم ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد عامر کی جگہ نئے باؤلر  کو موقع دئیے جانے کا امکان ہے ۔

ورلڈ الیون سیریز میں چند روز باقی  رہ گئے ہیں ۔پاکستانی شائقین کرکٹ بین الاقوامی ٹیم کی پاکستان آمد پر پر جوش دیے رہے تاہم محمد عامر کی غیر موجودگی کو محسوس کر یں گے ۔