روہنگیا مسلمانوں کے حق میں بالا آخر اقوام متحدہ کا پہلا بیان منظر عام پر آگیا

روہنگیا مسلمانوں کے حق میں بالا آخر اقوام متحدہ کا پہلا بیان منظر عام پر آگیا

میانمر:روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام پر بالا آخر اقوام متحدہ کا پہلا بیان منظر عام پر آگیا۔نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے میانمار کی حکومت سے تشدد فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ روہنگیا بحران پورے خطے کو غیر مستحکم کر سکتا ہے۔ انتونیو گوتیرش نے کہا سلامتی کونسل سے اپیل کی ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کے بحران کے حل کے لئے تجاویز دی جائیں۔

تاہم میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف مختلف ممالک کی جانب سے بھی شدید ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔ترکی ،بنگلادیش ، انڈونیشیا ،مالدیپ اور پاکستان کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام کی شدید مذمت کی گئی اور میانمار حکومت سے ظلم و ستم روکنے کا مطالبہ کیا گیا ۔
دوسری طرف ترک حکام نے بنگلہ دیش سے اپیل کی ہے کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کے لیے اپنے دروازےکھول دے اخراجات ترک حکومت دے گی جبکہ ترکی کا ایک جہاز روہنگیا مسلمانوں کے لئے امدادی سامان اور خوراک لے کر آج میانمار پہنچے گا۔ انڈونیشیا کی وزیرخارجہبھی میانمار پہنچ گئی ہیں جہاں وہ آنگ سان سوچی اور فوجی کمانڈروں سے ملیں گی۔