’’ارما‘‘ سمندری طوفان امریکہ سے ٹکرا گیا ٗ نقل مکانی شروع

 ’’ارما‘‘ سمندری طوفان امریکہ سے ٹکرا گیا ٗ نقل مکانی شروع

واشنگٹن : امریکہ میں ہاروی کے بعد ’’ارما‘‘ سمندری طوفان امریکہ سے ٹکرا گیا ۔ 185میل فی گھنٹہ کی رفتار اور فرانس جتنے دائرہ پر محیط ارما طوفان امریکی آئی لینڈ کریبین میں باربوڈا سے ٹکرا گیا


اطلاعات کے مطابق طوفان ارما کیریبین میں باربوڈا سے ٹکرا گیا ہے جس کے باعث 185 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے طوفانی ہوائیں چلیں۔ طوفان کا دائرہ یورپی ملک فرانس کے برابر ہوگیا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق ارما بحر اوقیانوس میں آنے والا طاقتور ترین طوفان ہے، امریکا کے نیشنل ہری کین سینٹر نے شدت کے حساب سے طوفان کو کیٹیگری 5 قرار دیا تھا۔


فلوریڈا کے جزیرے کیزمیں طوفان کے پیش نظرسیاحوں کوانخلا کی ہدایت بھی کی گئی تھی اور ریاست فلوریڈا کے گورنر نے گزشتہ روزایمرجنسی نافذکی تھی۔لیوارڈجزائر،برٹش اوریوایس ورجن آئی لینڈز،پورٹرریکومیں طوفان کی وارننگ جاری کی گئی تھی۔امریکی ریاست فلوریڈاکو سمندری طوفان ارماکے خطرے کا سامنا ہے۔