این اے 120میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے ٗ شاہ محمود قریشی

این اے 120میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے ٗ شاہ محمود قریشی

اسلام آباد : پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ این اے 120میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے اور صوبائی وزیربلال یاسین اورن لیگ کے دیگرایم پی ایزسے پوچھا جائے کہ انہوں نے قانون کی خلاف ورزی کیوں کی ۔


آج میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے این اے120کی انتخابی مہم کی اجازت نہیں دی جس کا ہم نے احترام کیا، حکمران جماعت ن لیگ ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑا رہی ہے۔ حلقے کے رہائشی پختونوں کے شناختی کارڈ بلاک کئے گئے ہیں، نادرا شفاف انتخابات کے راستے میں رکاوٹ نہ بنے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ صوبائی وزیر بلال یاسین کو تین بار بلایا گیا مگر وہ پیش نہ ہوئے،واضح پیغام دیا جائے کہ ضابطہ اخلاق کا احترام سب پر واجب ہے، بلال یاسین نے بیان حلفی دیا کہ وہ انتخابی مہم میں حصہ نہیں لیں گے، بیان حلفی کے بعد انہوں نے پھر انتخابی مہم میں حصہ لیا۔ این اے 120 میں پختونوں کا ووٹ پی ٹی آئی کے ساتھ ہے جبکہ ان کے شناختی کارڈ بلاک کر کے ووٹرز فہرست سے باہر کر دیا گیا۔