روہنگیا مسلمانوں پر مظالم جھوٹ ٗ غلط تصویر پیش کی جا رہی ہے:آنگ سان سوچی

روہنگیا مسلمانوں پر مظالم جھوٹ ٗ غلط تصویر پیش کی جا رہی ہے:آنگ سان سوچی

نیپیاڈا : میانمار کی وزیر اعظم آنگ سان سوچی نے کہا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کے حوالے سے سب معلومات جھوٹی ہیں ٗ روہنگیا بحران کی غلط تصویر پیش کی جا رہی ہے اور یہ بھی غلط ہے کہ میانمار سے مسلمان بنگلہ دیش فرار ہونے پر مجبور ہیں


روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کے بعد پہلے بیان میں انہوں نے کہا کہ جھوٹی معلومات کی وجہ سے روہنگیا بحران کی غلط تصویر پیش کی جارہی ہے۔مختلف کمیونٹیز میں مسائل پیدا کرنے کے لیے اس طرح کی معلومات سے دہشت گردوں کو فائدہ ہو سکتا ہے


انہوں نے کہا کہ دہشت گردی میانمار کے لیے نئی ہے لیکن حکومت اس بات کی ہر ممکن طریقے سے کوشش کرے گی کہ اس میں اضافہ نہ ہو اور یہ پورے راخائن میں نہ پھیلے۔

یاد رہے کہ میانمار کی ریاست راخائن میں مبینہ طور پرفوج کے کریک ڈاؤن میں سینکڑوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ روہنگیا مسلمانوں کے 60 ہزار سے زائد گھروں کو بھی نذر آتش کیا جاچکا ہے۔