وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کا افغان ہم منصب صلاح الدین ربانی کو ٹیلی فون

وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کا افغان ہم منصب صلاح الدین ربانی کو ٹیلی فون

اسلام آباد :  وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے افغان ہم منصب صلاح الدین ربانی کو ٹیلی فون کیا ہے۔ ٹیلیفونک گفتگو میں علاقے اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گفتگو کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے قریبی تعلقات قائم کرنے اور جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر ملاقات پر اتفاق کیا۔

ٹیلی فونک گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان افغانستان سے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ دیرپا امن و استحکام کے لئے افغان عوام پر مشتمل مفاہمتی عمل کی حمایت کرتے ہیں۔ سیاسی، معاشی اور تجارتی سمیت تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔ افغان قیادت کی امن کی کوششوں کی حمایت جاری رکھیں گے ۔