حافظ آباد میں والد کی اپنی بیٹیوں سے مبینہ زیادتی

حافظ آباد میں والد کی اپنی بیٹیوں سے مبینہ زیادتی

حافظ آباد: حافظ آباد میں ایک ایساواقعہ پیش آ گیا جس نے انسانیت کا سر شرم سے جھکا دیا۔ چاچا ٹی 20 کے نام سے مشہور شخص پر اپنی ہی بیٹیوں کے ساتھ مبینہ  زیادتی  نے پورے شہر کو جھنجوڑ کر رکھ دیا ہے ۔ چاچا ٹی 20 پر الزام ہے کہ وہ 6 ماہ سے اپنی بیٹیوں کو زیادتی کا نشانہ بنا رہا ہے۔اور یہ الزام کسی اور نے نہیں بلکہ چاچا ٹی 20 کی اپنی بیوی نے لگائے ہیں ۔ بیوی کا کہنا ہے کہ میرا شوہر 6 ماہ سے بیٹیوں کو زیادتی کا نشانہ بنا رہا ہے۔

چاچا ٹی 20 کا اصل نام محمد زمان ہے اور اس کی  بیوی کی شکایت پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ ملزم محمد زمان گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکیوں کےڈی این اے ٹیسٹ کیلیے درخواست دی ہے اور میڈیکل میں زیادتی ثابت ہوگئی ہے۔سب انسپکٹر پنجاب پولیس گلزار کا کہنا ہے کہ لڑکیوں کےڈی این اےٹیسٹ کیلیے درخواست دی ہےجبکہ ملزم محمد زمان نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا.