مومنہ مستحسن 25 برس کی ہوگئیں

مومنہ مستحسن 25 برس کی ہوگئیں

لاہور: گزشتہ سال کوک اسٹوڈیو سے شہرت پانے والی پاکستانی گلوکارہ مومنہ مستحسن اپنی 25 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔
گلوکارہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے 2016 میں راحت فتح علی خان کے ساتھ کوک اسٹوڈیوسیزن 9 سے ڈیبیو کیا تھا۔راحت فتح علی خان کے ساتھ گائے گئے گانے ’آفریں آفریں‘ سے شہرت حاصل کرنے والی گلوکارہ کوک اسٹوڈیو کے دسویں سیزن کا بھی حصہ ہیں۔مومنہ مستحسن وہ پہلی گلوکارہ ہیں، جنہوں نے کوک اسٹوڈیو کے ڈیبیو میں ہی 3 گانے گائے، جب کہ وہ مسلسل دو سیزن کا حصہ بننے والی نئی گلوکارہ بھی ہیں۔ کوک اسٹوڈیو سے قبل مومنہ مستحسن نے موسیقار فرحان سعید کے ساتھ ’پی جاو¿ں بھی کیا۔