فیس بک نے لائیک کا بٹن تبدیل کر دیا

فیس بک نے لائیک کا بٹن تبدیل کر دیا

لاہور : سماجی رابطے کی معروف ترین ویب سائٹ فیس بک نے صارفین کیلئے 'لائیک کا ”بٹن “ تبدیل کر دیا۔ اس آئیکونک بٹن کو ری ڈیزائن کیا گیا ہے اور یہ بتدریج تمام صارفین تک پہنچ رہا ہے۔پہلے تو یہ گرے رنگ کا ہوتا تھا مگر نیا لائیک اب سفید رنگ کا ہے جس پر گرے آو¿ ٹ لائن دی گئی ہے جبکہ کمنٹ بٹن کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی کیا گیا ہے۔اگرچہ اسے فیس بک کی بہت بڑی تبدیلی تو نہیں کہا جاسکتا مگر بہت زیادہ نمایاں ضرور ہے۔
واضح رہے کہ فیس بک نے گزشتہ ماہ اس تبدیلی کا اعلان کیا تھا تاہم اس وقت کہا گیا تھا کہ اسے موبائل ایپ کے لیے ری ڈیزائن کیا گیا ہے۔مگر اب خاموشی سے اسے ڈیسک ٹاپ ورژن کے لیے بھی متعارف کرا دیا گیا ہے اور اگر آپ کو یہ ابھی نظر آنا شروع ہوا ہے تو اس کی وجہ اب آپ جان ہی چکے ہیں۔