قومی ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر رومان رئیس شادی کے بندھن میں بندھ گئے ۔رومان رئین کی شادی والدین کی مرضی سے ہو رہی ہے ۔رومان رئیس کی شادی کی تقریبات کل کی کراچی میں شروع ہوں گئی ہے جبکہ آج 6 ستمبر کو اپنی دلہن عائشہ کو گھر لائیں گے جبکہ 7 ستمبر کو ولیمہ کی تقریب ہو گی جس میں کئی قومی کرکٹرز کی شرکت کا امکان ہے۔
چار بہنوں کے اکلوتے بھائی رومان رئیس پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹد کی نمائندگی کرتے ہیں اور وہیں سے ان کو اچھی کارکردگی کی بنیاد پر قومی ٹیم میں شامل کیا گیا۔ رومان رئیس نے پاکستان کی جانب سے دو ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ہیں لیکن ان کے کیرئیر کوعروج تب ملا جب مایہ ناز فاسٹ باؤلر وہاب ریاض کی جگہ انہیں قومی ٹیم کے چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا۔رومان رئیس نے انگلینڈ کیخلاف دو وکٹیں حاصل کیں اور قومی ٹیم کی فتح میں اہم کردار کیا ۔رومان رئیس کو ورلڈ الیون کیخلاف بھی قومی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے اور وہ ملک کی نمائندگی کرنے کیلئے بے تاب ہیں۔