خیبر پختونخوا میں غربت میں 50 فی صد کمی ہوئی ہے: پی ٹی آئی

خیبر پختونخوا میں غربت میں 50 فی صد کمی ہوئی ہے: پی ٹی آئی

اسلام آباد : تحریک انصاف نے دعویٰ کیا ہے کہ 2013 ء سے 2015 ء کے دوران خیبر پختونخوا میں غربت میں 50 فی صد کمی ہوئی ہے


سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کے آفیشل پیج کے مطابق شماریات بیورو نے خیبر پختونخوا میں غربت میں 50 فی صد کمی کی تصدیق کی ہے۔


جبکہ پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان نے ایک بیان میں کہا کہ کئی اقدامات کے باعث خیبر پختونخوا سے غربت مٹانے میں کامیاب ہوئے۔ نمائشی منصوبوں کے بجائے غربت میں کمی خیبرپختونخوا میں ہماری ترجیح تھی۔


انہوں نے کہا کہ قابلیت، اہلیت کی بنیاد پر نوکریوں سے خیبر پختونخوا میں روزگار کے مساوی مواقع پیدا ہوئے، بہتر سرکاری تعلیمی ادارے، صحت کے اصلاحی نظام اور صحت کارڈ سے کافی مدد ملی، عوامی بہبود کے لیے ہماری منصوبہ بندی کامیاب رہی اور غربت مٹانے میں کامیاب رہے۔