ہواوے نے ایپل سے بڑا اعزاز چھین لیا

ہواوے نے ایپل سے بڑا اعزاز چھین لیا

لاہور: دنیا کی دوسری بڑی سمارٹ فون کمپنی ”ایپل “ کو بڑا دھچکا لگ گیا ۔ چینی سمارٹ فون کمپنی ”ہواوے “ نے ایپل سے عالمی سطح پر دوسری بڑی سمارٹ فون کمپنی کا اعزاز چھن لیا۔
کاو نٹر پوائنٹ مارکیٹ پلس نامی کمپنی کے مطابق اب دنیا بھر میں سمارٹ فونز کی فروخت کے حوالے سے ہواوے سام سنگ کے بعد دوسری بڑی کمپنی بن گئی ہے۔کمپنی کے مطابق ہوسکتا ہے کہ ہواوے کی یہ برتری عارضی ہو کیونکہ آئی فون ایٹ جلد سامنے آنے والا ہے مگر پھر بھی چینی کمپنی کی بہت بڑی کامیابی ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والے فون ابھی بھی آئی فون سیون اور سیون پلس ہیں جس کے بعد تیسرے نمبر پر اوپو آر 11 اور اسی کمپنی کا اے 57 چوھتے نمبر پر ہیں۔پانچویں پر سام سنگ گلیکسی ایس ایٹ اور پھر شیاومی ریڈمی نوٹ فور ایکس ہے جبکہ ساتویں پر سام سنگ گلیکسی ایس ایٹ پلس ہے۔ہواوے دنیا کی دوسری بڑی اسمارٹ فون کمپنی تو بن گئی ہے مگر زیادہ فروخت ہونے والے دس فونز میں اس کی کوئی ڈیوائس شامل نہیں۔