انسٹاگرام نے سٹوری فیچر ڈیسک ٹاپ صارفین کیلئے بھی متعارف کرادیا

انسٹاگرام نے سٹوری فیچر ڈیسک ٹاپ صارفین کیلئے بھی متعارف کرادیا

لاہور: فیس بک کی فوٹو شیئرنگ ایپ ”انسٹاگرام “ نے اپنا مشہور ترین سٹوری فیچر اب ڈیسک ٹاپ صارفین کے لئے بھی متعارف کرادیا۔
تفصیلات کے مطابق انسٹا گرام کا سٹوری فیچر اب تک صرف موبائل ایپ کے ذریعے ہی استعمال کیا جارہا تھا لیکن اب یہ فیچر ڈیسک ٹاپ پر بھی استعمال کیا جا سکے گا۔ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر پر صارفین جب انسٹاگرام ڈاٹ کام پر اپنی آئی ڈی لاگ ان کریں گے تو سٹوری فیچر سب سے اوپر واضح ہوگا جیسے موبائل ایپ میں ہوتا ہے۔
ڈیسک ٹاپ پر سٹوری دیکھتے وقت دائیں اور بائیں دونوں جانب ایک نشان نمایاں ہوگا جس کی مدد سے صارف اپنی سٹوری پر پہنچ سکے گا۔انسٹاگرام کمپنی کی جانب سے امید ظاہر کی گئی ہے کہ ڈیسک ٹاپ پر اسٹوری فیچر صارفین کی دلچسپی اور ان کے لئے مدد گار ثابت ہوگا۔ انسٹاگرام سٹوری فیچر روزانہ 250 ملین صارفین استعمال کرتے ہیں جب کہ اسنیپ چیٹ اسٹوری فیچر کو 166 ملین صارفین استعمال کرتے ہیں۔صرف ایک سال کے دوران انسٹاگرام صارفین کی تعداد میں 84 ملین اضافہ ہوا جب کہ اس سے قبل سنیپ چیٹ کو انسٹاگرام پر سبقت حاصل تھی۔