پاکستان کے جدید ترین ٹینک الخالد نے کئی ممالک کے ٹینکوں کو پیچھے چھوڑ دیا

 پاکستان کے جدید ترین ٹینک الخالد نے کئی ممالک کے ٹینکوں کو پیچھے چھوڑ دیا

اسلام آباد: پاکستان دفاع کے میدان میں مکمل خود انحصاری کی جانب گامزن ہے،  پاکستان ہیوی انڈسٹریز  ٹیکسلا میں تیار کیے گئےجدید ترین ٹینک الخالد نے دنیا کے کئی ممالک کے ٹینکوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

ایک خصوصی رپورٹ کے مطابق الخالد ٹینک پر نوے کی دہائی میں کام شروع کیا گیا۔ پاک فوج کے انجنئیرز نے شبانہ روز محنت سے چند سالوں بعد ہی الخالد ٹینک بنا کر پاک فوج کے حوالے کیا۔ الخالد ٹینک زمینی جنگ میں پاک فوج کے موثر ترین ہتھیاروں میں سے ایک ہے، بلا شبہ الخالد ٹینک پرائیڈ آف پاکستان ہے۔

الخالد ون میں 1200 ہارس پاور کا حامل ڈیزل انجن ہے۔ اس میں 125 ایم ایم گن، 12.7 ایم ایم کی مشین گن، ہائی پرفارمنس کولنگ اور ائیر فلٹرنگ سسٹم ہے۔ اس کی رفتار ستر کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ تھرمل امیجنگ سے لیس یہ ٹینک دن اور رات دونوں میں یکساں صلاحیتوں کا حامل ہے، الخالد مختلف طرح کے گولے فائر کرنے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس ٹینک کی پیداوار کا عمل بھی تیزی سے جاری ہے۔

پاکستان کا یہ شاہکار لیزر ٹیکنالوجی، لینر وارننگ اور ایکٹیو پروٹیکشن سسٹم سے بھی لیس ہے۔ الخالد ٹینک کا سٹریکچر یعنی سکل انتہائی مضبوط ہے اور صحرا میں اس کی کارکردگی مثالی ہے۔ پینارامنگ ہنٹر کلر بھی اس ٹینک کی نمایاں خصوصیات میں سے ایک ہے۔ الخالد ون میں کریو کی سکیورٹی کو بھی مزید بہتر بنایا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں