حج کے موقع پر نماز پڑھتی ہوئی بیوی پر شوہر نے سایہ کر دیا

حج کے موقع پر نماز پڑھتی ہوئی بیوی پر شوہر نے سایہ کر دیا


مکہ مکرمہ : گزشتہ دنوں ایک خاتون کے حج کے موقع پر اپنے خاوند پر سایہ کرنے کی تصویر کے بعد اب میڈیا پر ایک نئی تصویر نظر آرہی ہے جس میں حج کے دوران ایک شوہر اپنی بیوی پر نماز کے دوران سایہ کئے ہوئے ہے


اطلاعات کے مطابق سبز رنگ کی چھتری تانے یہ جوڑا مصر سے تعلق رکھتا ہے جس میں خاتون نماز پڑھنے میں مصروف ہے جبکہ اس کا شوہر اس کے سر پر چھتری تانے اس کو سایہ دینے میں مصروف ہے۔


اس تصویر کو پوری دنیا میں اہل ایمان بہت پسند کر رہے ہیں اور اسے میاں بیوی کے رشتے کی بہترین مثال قرار دے رہے ہیں۔