جاپانی شہزادی نے اپنی محبت پانے کے لیے شاہی اعزاز و حیثیت کو چھوڑنے کا اعلان

 جاپانی شہزادی نے اپنی محبت پانے کے لیے شاہی اعزاز و حیثیت کو چھوڑنے کا اعلان

ٹوکیو:جاپانی شہنشاہ اکیتو کی 25 سالہ پوتی شہزادی ماکو نے اتوار کو اعلان کیا کہ وہ ٹوکیو کی ایک یونیورسٹی میں زیرتعلیم اپنے کلاس میٹ کائی کومیورو سے شادی کررہی ہیں۔مگر اس شادی کے لیے موکو کو اپنی شاہی حیثیت سے محروم ہونا پڑے گا۔
تفصیلات کے مطابق دونوں کی پہلی ملاقات ٹوکیو میں طالبعلموں کے ایک ایونٹ کے دوران ہوئی تھی اور وقت گزرنے کے ساتھ دونوں کا تعلق مضبوط ہوتا چلا گیا۔ایک پریس کانفرنس کے دوران جاپانی شہزادی نے کہا سب سے پہلے تو میں کائی کی روشن مسکراہٹ سے متاثر ہوئی جو کہ سورج جتنی روشن تھی۔
شہزادی نے کہا ' خاندان کی تشکیل ابھی تو میرے تصورات سے دور ہے مگر مجھے توقع ہے کہ ہمارا گھر گرمجوشی، سکون اور مسکراہٹوں سے بھرا ہوگا'۔یہ دونوں گزشتہ ایک سال سے ایک دوسرے سے دور ہیں کیونکہ شہزادی موکو برطانیہ جبکہ کائی امریکا میں زیرتعلیم ہیں۔