نسان کی الیکٹرک کار متعارف، خودکار ڈرائیونگ فیچرز شامل

نسان کی الیکٹرک کار متعارف، خودکار ڈرائیونگ فیچرز شامل

ٹوکیو: جاپانی کار ساز ادارے نسان موٹرز نے اپنی نئی الیکٹرک کار متعارف کرا دی۔

نسان موٹرز نے ”نسان لیف“ کے نام کے ساتھ اپنی سکینڈ جنریشن کی الیکٹرک کار متعارف کرائی ہے جس کی رفتار 400 کلو میٹر(250 میل) فی گھنٹہ تک ہے،اس گاڑی میں سیمی آٹومیٹک ڈرائیونگ فیچرز ہیں جن میں کسی انسانی مدد کے بغیر خودکار طریقے سے پارکنگ کرنا اور دوران سفر ایک لین میں ہی برقرار رہنا شامل ہے۔

نسان نے اپنی پہلی لیف گاڑی سات سال قبل متعارف کروائی تھی جس کے دنیا بھر میں 280,000 یونٹس فروخت ہوئے۔نسان کی مذکورہ نئی گاڑی آئندہ ماہ جاپان میں دستیاب ہو سکے گی جبکہ امریکہ اور کینیڈا میں یہ جنوری 2018ءمیں خریدی جا سکے گی۔

گاڑی کی قیمت 3.15 ملین ین (29 ہزار ڈالر) ہے۔

مصنف کے بارے میں