حکومت نے وزیراعظم معائنہ کمیشن کے چیئرمین اور5 ارکان کو عہدوں سے ہٹا دیا

حکومت نے وزیراعظم معائنہ کمیشن کے چیئرمین اور5 ارکان کو عہدوں سے ہٹا دیا
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے نوازشریف دور حکومت میں تعینات کئے گئے وزیر اعظم معائنہ کمیشن کے چیئرمین پرویز راٹھور سمیت 6 ارکان کے کنٹریکٹ منسوخ کر کے ان کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا۔

اس حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیئے گئے ، وفاقی حکومت نے قومی خزانے پر بوجھ کم کرنے کے لئے نوازشریف دور حکومت میں تعینات کئے گئے ۔

وزیراعظم معائنہ کمیشن کے چیئرمین پرویز راٹھور سمیت 6 ارکان کے کنٹریکٹ منسوخ کر دیئے اور انہیں فوری طور پر عہدوں سے برطرف کر دیا گیا جن ارکان کے کنٹریکٹ منسوخ کیے گئے ہیں ان کی تعیناتی سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کی تھی۔

چیئرمین پرویز راٹھور ، چوہدری کبیر احمد خان اور کیپٹن (ر)عدنان آفتاب کے کنٹریکٹ منسوخ کر دیئے گئے ہیں کرنل (ر )انور عباسی ، کرنل (ر)مسرت نعیم اور را ؤاقبال کے کنٹریکٹ منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے یہ اقدام قومی خزانے پر بوجھ کم کرنے کے لئے اٹھایا کیونکہ یہ افراد لاکھوں روپے اور بھاری مراعات لے رہے تھے  , وزیراعظم معائنہ کمیشن کے ارکان کے ملازمت کے کنٹریکٹ منسوخ کرنے کے نوٹیفیکیشن جاری کر دیئے ہیں۔