شی جن پنگ کی عارف علوی کو صدر پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد

شی جن پنگ کی عارف علوی کو صدر پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد
کیپشن: دونوں ممالک کے درمیان بین الاقوامی حالات میں یہ دوستی ہمیشہ مضبوط اور بڑھتی رہے گی، شی جن پنگ۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: چین کے صدر شی جن پنگ نے عارف علوی کو پاکستان کا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے۔ چینی صدر کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ چین اور پاکستان اچھے پڑوسی، دوست اور بھائی ہیں۔ دونوں ملک ایک دوسرے کے لیے انتہائی مخلصانہ جذبات رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی بہت مضبوط ہے اور ہر طرح کے بین الاقوامی حالات میں یہ دوستی ہمیشہ مضبوط اور بڑھتی رہے گی۔

چینی صدر نے کہا کہ سی پیک منصوبوں سے دونوں ممالک کے درمیان باہمی اعتماد کی فضا میں اضافہ ہوا ہے۔ نئے صدرٕ پاکستان کے ساتھ بھی پاک چین دوستی اور تعاون کو آگے بڑھانے کے خواہاں ہیں ۔