آئی سی سی کی طرف سے سعید انور کو سالگرہ پر مبارک باد کا پیغام

 آئی سی سی کی طرف سے سعید انور کو سالگرہ پر مبارک باد کا پیغام
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ اور ون ڈے کپتان سعید انوار آج 50 سال کے ہوگئے ہیں، ان کی سالگرہ کےموقع پر آئی سی سی کی جانب سے انہیں سوشل میڈیا پر مبارک باد دی گئی ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پوسٹ جاری کیا ہے جس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی سعید انور کو سالگرہ کی مبارک باد دی گئی ہے۔ انہوں نے پیغام میں لکھا ہے کہ سعید انور نے ٹیسٹ میچز میں 4052 جبکہ ون ڈے انٹرنیشنل میں 8824 رنز بنائے ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ سعید انور نے1997 میں بھارت کے خلاف میچ کھیل کر 194 رنزبنائے اورون ڈے میں سب سے زیادہ اسکور کا ریکارڈ قائم کیا۔ ان کا یہ ریکارڈ 12 سال قائم رہا۔آخر میں انہوں نے لکھا کہ پاکستان کے لیجنڈ سعید انور کو 50 ویں سالگرہ مبارک!