سکائپ صارفین کیلئے کال ریکارڈنگ کا فیچر متعارف

سکائپ صارفین کیلئے کال ریکارڈنگ کا فیچر متعارف
کیپشن: فوٹو: فائل

کیلی فورنیا: مائیکروسافٹ نے صارفین کا ایک بڑا مطالبہ مانتے ہوئے بلٹ ان کال ریکارڈنگ کا فیچر متعارف کرا دیا ہے۔ یہ فیچر سکائپ کے تازہ ترین ورژن میں شامل کیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اب سکائپ کے صارفین تھرڈ پارٹی ٹولز کے بغیر ہی کال ریکارڈ کر سکیں گے۔اس وقت یہ فیچر ونڈوز 10 کے سوا تمام ورڑنز کے لیے دستیاب ہے۔ چند ہفتوں تک اس فیچر کو ونڈوز 10 کے لیے بھی جاری کر دیا جائے گا۔ کال ریکارڈنگ کا فیچر کال کے دوران ایک آپشن کی صورت میں دستیاب ہوگا۔اس آپشن کو استعمال کرنے کی صورت میں فوراً ہی کال کے دوسری طرف موجود صارف کو ایک نوٹی فیکیشن ملے گا، جس میں کال کے ریکارڈ ہونے کے بارے میں بتایا جائے گا۔ کال ریکارڈنگ پر ایک پرامپٹ کال کے شر کا کو کال ریکارڈنگ کے بارے میں مطلع کرے گا۔

مائیکروسافٹ کی طرف سے اس فیچر کو متعارف کرانے کا سب سے بڑا نقصان ان تھرڈ پارٹیز کو ہوگا، جو پہلے یہ سہولت فراہم کرنے پر اچھا خاصا معاوضہ لیتی تھیں۔ تھرڈ پارٹی ٹولز کو استعمال کرنے میں پرائیویسی کے مسائل بھی تھے جبکہ مائیکروسافٹ کےا س فیچر میں خفیہ طور پر کال ریکارڈ نہیں کی جا سکتی۔