ممبئی بریانی بنانے کی اصل ترکیب جانیئے

ممبئی بریانی بنانے کی اصل ترکیب جانیئے
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور: ویسے تو عموماََ پاکستان بھر میں‌یہ عام سی بات ہے کہ کسی بھی علاقے میں‌جا کر کسی دوسرے علاقے کی ڈش کا نام لکھو اور ان کے ان کے نام کو کیش کرواتے رہو ، جیسے کراچی کی بریانی کا نام لکھ کر پورے پاکستان میں‌ پیچی جاتی ہے .. لیکن بہت کم ایسی جگہیں‌ہیں‌جہاں‌سے کراچی کی اصل بریانی ملتی ہو. ایسے ہی پاکستان میں‌ممبئی بریانی بھی ہر کسی کے بس کی بات نہیں‌صرف نام لکھ دینے سے آپکی بریانی مبئی کی بریانی نہیں‌بن سکتی . اس کے لیے اس کے تمام اجزاء کا اس بریانی میں‌شامل ہونا ضروری ہے . تو چلیں‌چھوڑیں‌باقی باتیں‌آج ہم آپ کو بتاتے ہیں‌کہ ممبئی بریانی اصل میں‌بنتی کیسے ہے .

اجزاء
بکرے کا گوشت : ایک کلو

باسمتی چاول : ایک کلو

بڑے آلو : چار عدد

لیموں : چار عدد

لونگ چار عدد

باریک کٹی پیاز : چار عدد

ہری مرچ : چھ عدد

چھوٹی الائچی : چھ عدد

ثابت کالی مرچ : چھ عدد

کٹے ٹماٹر : چھ عدد

سوکھے آلو بخارے : ایک پیالی

گرم دودھ : ایک پیالی

گھی یا تیل : ایک پیالی

دہی : ایک پیالی

باریک کٹا پودینہ : ایک گٹھی

کالا زیرہ : ایک چائے کا چمچ

پسی لال مرچ : ایک کھانے کا چمچ

زردے کا رنگ : ایک چوتھائی چمچ

پسا دھنیا : دو کھانے کے چمچ

ادرک، لہسن کا پیسٹ : ڈیڑھ کھانے کا چمچ

نمک : حسب ذائقہ

ترکیب
ایک کلو بکرے کے گوشت کو اچھی طرح دھولیں اب اس پر ایک پیالی دہی،ڈیڑھ چمچ کھانے کا چمچ۔ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچہ لال مرچ دو کھانے کے چمچ،پسا ہوا دھنیا ،دو عدد لیموں کا رس،ایک گٹھی باریک کٹا پودینہ ،چھ عدد ہری مرچ،ایک پیالی سوکھے آلو بخارے اور حسب ذائقہ نمک لگا کر آدھے گھنٹے کیلئے رکھ دیں۔

اب ایک دیگچی میں ایک پیالی تیل گرم کرکے چار عدد پیاز گولڈن براؤن کریں اور آدھی نکال کر اخبار پر پھیلا دیں، باقی آدھی پیاز میں مصالحہ لگا ہوا گوشت ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے دیں جب پانی خشک ہوجائے تو اسے بھون کر اتار لیں پانی بالکل نہ ڈالیں، چار عدد آلو کو ہلکی سی بھاپ دے کر چار چار ٹکڑے کرکے فرائی کریں اور تلے آلوئوں کے ساتھ مٹن پر ڈال دیں۔

پھر ایک کلو باسمتی چاولوں میں پودینہ ہری مرچ، چھ عدد چھوٹی الائچی، چھ عدد کالی مرچ،حسب ذائقہ نمک اور چار عدد لونگ ڈال کر الگ سے دو کنی ابالیں اور پھر پانی نتھار لیں۔اس کے بعد دیگچی میں ذرا دیگچی میں ذرا سی چکنائی لگا کر آدھی چاولوں کی تہہ لگائیں اب گوشت کی تہہ لگادیں پھر باقی چاولوں کی تہہ لگا تلی ہوئی پیاز ڈالیں ساتھ ہی ایک پیالی گرم دودھ میں ایک چوتھائی چائے کا چمچہ زردے کا رنگ ملا کر اس میں شامل کریں۔

اس کے بعد دو عدد لیموں کا رس ڈال کر تیزآنچ پر توے پر دم دیں دس منٹ کے بعد آنچ ہلکی کردیں بھاپ اوپر آجائے تو تیار بریانی اتار لیں۔