ایشیائی شہری نے اُڑنے والی کار بناکر سب کو حیران کر دیا

ایشیائی شہری نے اُڑنے والی کار بناکر سب کو حیران کر دیا
کیپشن: Philippine Tv

منیلا: فلپائن کے انجینئر نے اڑنے والی کار بنا بڑے بڑوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا تفصیلات کے مطابق فلپائن میں ایک ماہر انجینئر نے ٹریفک کی جھنجھٹ سے بچنے کے لیے اڑنے والی پہلی ڈرون کار تیار کی جو جہاز کی طرح آسمان پر اُڑان بھر سکے گی۔انجینئر منڈوزا نے اپنی تیار کردہ فلائنگ کار میں بیٹھ کر کامیاب اُڑان بھری اور اپنی چھ سال کی محنت رنگ لانے پر خوشی کا اظہار کیا۔الٹرا لائٹ کار بیٹریوں کی مدد سے پندرہ منٹ تک اُڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے جبکہ بیٹریوں کو ڈھائی گھنٹے تک جارج کرنا پڑتا ہے، انجینئر منڈوزا کو یہ کار بنانے میں چھ سال لگے۔واضح رہے کہ انجینئر منڈوزا کی تیار کردہ فلائنگ کار میں مزید جدت لانے کے بعد باقاعدہ فروخت کے لیے پیش کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ وہ فلائنگ کار کو اسپورٹس کار کی طرح کا ڈیزائن دینا چاہتے تھے تاہم ڈیزائن کی تیاری کے دوران مختلف مسائل کا سامنا کرنا پڑا کچھ میٹریل جل گئے اور کچھ سامان صحیح طرح سے کام نہ کرسکے۔فلپائنی انجینئر کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ فلائنگ کار لوگوں کو پسند آئے گی اور اس پر مثبت ردعمل سامنے آئے گا جبکہ اس فلائنگ کار کی کامیابی کے بعد دو سیٹوں پر مشتمل ایک اور فلائنگ کار بنائی جائے گی۔