آرمی چیف کی اہلیہ سمیت شہید پولیس سب انسپکٹر کے گھر آمد

 آرمی چیف کی اہلیہ سمیت شہید پولیس سب انسپکٹر کے گھر آمد
کیپشن: ملک و قوم کیلئے اپنی جان قربان کرنے سے زیادہ کوئی عظیم قربانی نہیں ہے، آرمی چیف۔۔۔فوٹو/ بشکریہ آئی ایس پی آر

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ان کی اہلیہ شہید پولیس سب انسپکٹر عباس کے گھر پہنچ گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا ہے کہ آرمی چیف 6 ستمبر یوم دفاع کے موقع پر اپنی اہلیہ کے ہمراہ شہید سب انسپکٹر عباس کے گھر پہنچے جہاں انہوں نے شہید کی عظیم قربانی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

fd398a8d876f80dc1c17adb7305fe242

ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ اس موقع پر آرمی چیف نے شہید کے اہل خانہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک و قوم کے لیے اپنی جان قربان کرنے سے زیادہ کوئی عظیم قربانی نہیں ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے یہ بھی کہا کہ ہماری جانیں پاکستان کے لیے وقف ہیں۔