یوم دفاع پر عاطف اسلم کے ملی نغمے نے دھوم مچادی

یوم دفاع پر عاطف اسلم کے ملی نغمے نے دھوم مچادی
کیپشن: فوٹو: فائل

کراچی: یوم دفاع کے موقع پر گلوکارعاطف اسلم کا نیا گانا ریلیز ہوا ہے جس نے آتے ہی دھوم مچادی۔

گلوکار عاطف اسلم نے آئی ایس پی آر کے اشتراک سے یوم دفاع کے موقع پر نیا گانا ”ہمیں پیار ہے پاکستان سے“ریلیز کیا ہے جس میں 1965 کی جنگ میں حصہ لینے والے شہدا کی قربانیوں کو سراہا گیا ہے۔

گانے کی ویڈیو میں پاکستانیوں کی وطن سے محبت اورپاکستان کی فتوحات دکھائی گئیں ہیں جب کہ نامور اداکارہ ثنا جاوید بھی ویڈیو میں پاکستان کی محبت سے سرشار نظرآرہی ہیں۔