پی سی بی نے گرانٹ بریڈ برن کو قومی ٹیم کا فیلڈنگ کوچ مقرر کر دیا

پی سی بی نے گرانٹ بریڈ برن کو قومی ٹیم کا فیلڈنگ کوچ مقرر کر دیا
کیپشن: گرانٹ بریڈبرن ایشیاکپ کے دوران ٹیم کویواے ای میں جوائن کریں گے،افوٹو بشکریہ کرک بز

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ  نے اسٹیو رکسن کے سبکدوش ہونے کے بعد خالی ہونے والی فیلڈنگ کوچ کی پوسٹ پر  ٹیم کے لئے نئے فیلڈنگ کوچ کو مقرر کر دیا ہے ۔ نئے فیلڈنگ کوچ سابق نیوزی لینڈ کرکٹر گرانٹ بریڈبرن ہیں جنہیں نو منتخب چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی نےمقرر کیا ہے ۔

سابق نیوزی لینڈکرکٹرگرانٹ بریڈبرن کاتقرر3سال کیلئے کیاگیاہے،گرانٹ بریڈبرن ایشیاکپ کے دوران ٹیم کویواے ای میں جوائن کریں گے۔اس حوالے سے گرانٹ بریڈبرن نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ کام کرنا اعزاز کی بات ہے۔

bd53a8961bae89ddbdf4c97b82d5a8fd

واضح رہے سابق فیلڈنگ کوچ اسٹیو رکسن 13جون کو ایڈن برا میں سکاٹ لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی 20 انٹر نیشنل کے بعد باضابطہ طور پر اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوگئے جس کے بعد سے قومی ٹیم کے ہمراہ کوئی فیلڈنگ کوچ موجود نہیں تھا .

اسٹیورکسن کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے  فیلڈنگ کوچ کی پوسٹ کیلیے ڈیرن بیری سے کامیاب مذاکرات کیے تاہم پی سی بی کی جانب سے بار بار تاخیر کے باعث انہوں نے یہ ذمہ داری سنبھالنے سے معذرت کر لی۔