ایران کے ساتھ مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ایران کے ساتھ مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کے دروازے اب بھی کھلے ہیں مگر ایرانی قیادت کی ہٹ دھرمی کے جاری رہتے ہوئے بات چیت تعطل کا شکار رہے گی۔

عرب ٹی وی  کے مطابق امیر کویت سے ملاقات سے قبل واشنگٹن میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران بے چینی کا شکار ہے۔انہوں نے کہا کہ ایرانی قیادت اپنی اور ایران کی بہ حیثیت ایک ملک کے بقاء کی کوشش کررہی ہے۔ ہم نے ایران کے ساتھ کیا معاملہ کرتنا ہے اس کا انحصار ایرانی لیڈروں پر منحصر ہے۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات کا فیصلہ ہم نہیں بلکہ ایرانی کریں گے، میں آج بھی ایران کے ساتھ غیر مشرو ط بات  چیت کے لیے تیار ہوں مگر ایرانی رہ نماؤں کو اپنا رویہ بدلنا ہوگا۔