سابق کپتان مصباح الحق نے بچوں کیلئے اسپتال بنانے کا اعلان کر دیا

سابق کپتان مصباح الحق نے بچوں کیلئے اسپتال بنانے کا اعلان کر دیا
کیپشن: اسپتال کی لانچنگ تقریب 14 ستمبر کو لاہور میں ہوگی—اے ایف پی فائل فوٹو۔

لاہور:  پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے بچوں کیلئے ہسپتال بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔ مصباح الحق نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں عارضہ قلب میں مبتلا بچوں کیلئے ہسپتال بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ہر سال 50 ہزار بچے پیدائشی طور پر دل کی بیماری میں مبتلا ہوتے ہیں۔

4dafa32d2a12866c6fcef9edf73c8c1c

انہوں نے مزید کہا کہ اسپتال کی لانچنگ تقریب 14 ستمبر کو لاہور میں ہوگی۔سابق کپتان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما یاسمین راشد کو لانچنگ تقریب میں شرکت کی بھی دعوت دی۔